اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ داعش کے دہشتگرد کی گرفتاری پر پاکستان کے مشکور ہیں ۔
ترجمان ٹمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاک افغان سرحد سے داعش کے دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ انسداد دہشت گردی میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون انتہائی اہم ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے داعش کے ایک رکن کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان محمد شریف اللہ کے بارے میں کہا کہ مشتبہ شخص اس وقت حراست میں ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹامی بروس نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری کا سہرا پاکستان کو جاتا ہے۔ امریکہ اس تعاون کے لیے حکومت پاکستان کا شکر گزار ہے۔ٹمی بروس نے کہا ہے کہ جہاں تک پاکستان کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کی نوعیت کا تعلق ہے، دہشت گردی سے لڑنا ہمارا مشترکہ مفاد ہے۔اس سے قبل امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی تھی۔