چنئی کے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بووما کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی جانب سے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ایک بار پھر اوپننگ جوڑی پاکستان کو شاندار آغاز نہ دے سکی۔
اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق جنوبی افریقی کرکٹر مارکو جینسن کی گیند پر 17 گیندوں پر 9 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد مارکو جینسن نے پاکستان کی اگلی وکٹ حاصل کی، امام الحق 18 گیندوں پر 12 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔ٹاس کے بعد گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی ہیں، حسن علی اور اسامہ میر پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔