36
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل نے عید کے دوسرے دن بھی اپنی جارحیت جاری رکھی اور غزہ میں درجنوں فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
آج فلسطین میں عید کا دوسرا دن ہے اور صہیونی افواج کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں بچوں سمیت 64 افراد شہید ہو گئے۔فلسطینی حکام نے مزید کہا کہ رفح کے قریب اسرائیلی گولہ باری کے ایک ہفتے بعد 14 لاشیں برآمد ہوئیں جن میں آٹھ طبی عملہ، پانچ سول ڈیفنس ورکرز اور اقوام متحدہ کا ایک ملازم شامل ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5 سے تجاوز کر گئی ہے۔