امریکہ،اسرائیلی وزیراعظم کے ہوٹل کے باہر فلسطینیوں کے حامیوں کا احتجاج

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہوٹل کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے فلسطین کی آزادی سمیت اسرائیلی جرائم اور غزہ ریڈ لائن کے لیے مزید فنڈنگ ​​نہ کرنے کے نعرے لگائے۔نیتن یاہو کا ماسک پہنے ایک شخص نے اسرائیلی وزیراعظم کے ہوٹل کے باہر فلسطینیوں کے حامی مظاہرے میں شرکت کی۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم گزشتہ روز امریکا کے دورے پر پہنچے تھے، جہاں وہ کانگریس سے خطاب اور امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔

بائیڈن انتظامیہ کے مطابق دونوں رہنما جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے جب کہ اسرائیلی وزیراعظم آج امریکی کانگریس سے خطاب کریں گے۔سابق امریکی صدر ٹرمپ بھی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم جمعے کو فلوریڈا میں ملاقات کریں گے، نیتن یاہو نے ٹرمپ سے ملاقات کی درخواست کردی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔