فلسطینی ورلڈ فوڈپروگرام نے اسرائیل کی جانب سے حما س پر لگائے گئے الزاما ت مسترد کر دئیے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ورلڈ فوڈ پروگرام نے اسرائیلی الزامات کی تردید کی ہے کہ حماس نے غزہ پہنچنے والی امداد لوٹ لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنڈی مکین نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس غزہ پہنچنے والی امداد کو لوٹ نہیں رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب فلسطینی شہری ورلڈ فوڈ پروگرام کے ٹرک کو آتے ہوئے دیکھتے ہیں تو وہ اس کی طرف بھاگتے ہیں۔ س کا حماس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اسرائیل مخالف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے مظاہرین نے "آزاد فلسطین” کے نعرے لگائے جبکہ مظاہرین نے غزہ میں بچوں کے قتل عام کے خاتمے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔