کاغذی ہیلتھ کارڈز کو جلد ختم کیا جائے گا،ایپ متعارف کرائیں گے ،ڈینیئل اسمتھ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)البرٹا حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے پرانے اور آسانی سے خراب ہونے والے کاغذی ہیلتھ کارڈز کو جلد ختم کیا جائے گا اور اس کی جگہ ایک نئی موبائل ایپ “Alberta Wallet” متعارف کرائی جا رہی ہے۔

کیلیگری میں پریس کانفرنس کے دوران  ڈینیئل اسمتھ نے کہا کہ یہ ایپ شہریوں کو ان کا ہیلتھ کارڈ موبائل فون پر ہی فراہم کرے گی۔ انہوں نے اپنی پرانی مڑی تڑی ہیلتھ کارڈ دکھاتے ہوئے کہا:
“ہم کافی عرصے سے ان (کاغذی کارڈز) سے جان چھڑانے کی کوشش کر رہے تھے۔”

البرٹا ملک کا واحد صوبہ تھا جہاں اب تک کاغذی ہیلتھ کارڈ استعمال ہو رہے تھے۔ دوسری طرف، مینٹوبا نے اس سال جنوری میں پلاسٹک کارڈز جاری کیے تھے۔

اسمتھ نے بتایا کہ موجودہ کاغذی کارڈز میں مسئلہ یہ ہے کہ اگر مریض کسی دوسرے ہسپتال جائے تو اس کا ریکارڈ خودکار طریقے سے وہاں دستیاب نہیں ہوتا۔ ایپ کے بعد یہ مسئلہ ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اگلے سال ایک نیا پائیدار پلاسٹک کارڈ متعارف ہوگا جو ہیلتھ کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس کو یکجا کرے گا۔

اسمتھ نے وضاحت کی کہ ایپ استعمال کرنا لازمی نہیں ہوگا، کاغذی کارڈ بدستور قابلِ استعمال رہیں گے۔

ٹیکنالوجی کے وزیر نیٹ گلوبش نے کہا کہ ایپ صارفین کی معلومات کو جدید انکرپشن ٹیکنالوجی کے ذریعے محفوظ رکھے گی۔
انہوں نے کہایہ آپ کے کنٹرول میں ہے کہ آپ اسے کیسے استعمال کرتے ہیں۔ حکومت یہ نہیں دیکھ سکے گی کہ آپ اسے کہاں اور کیسے استعمال کرتے ہیں۔ ہمارا کردار صرف یہی ہے کہ جیسے آج ہم کاغذی کارڈ جاری کرتے ہیں، ویسے ہی اب یہ ایپ فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل میں اس ایپ پر پیدائش و شادی کے سرٹیفکیٹ، ڈپلومے اور دیگر اہم دستاویزات بھی اپ لوڈ کرنے کی سہولت دستیاب ہو سکے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔