آئی فون خریدنے کا شوق،والدین نے 8 ماہ کا بیٹا فروخت کر دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت میں سنگدل والدین نے اپنے 8 ماہ کے بیٹے کو آئی فون خریدنے کے لیے بیچ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع پرگناس میں ایک جوڑے نے انسٹاگرام ریلز بنانے کے لیے اپنے 8 ماہ کے بیٹے کو آئی فون خریدنے کے لیے فروخت کر دیا

پولیس کے مطابق واقعہ ہفتہ کو اس وقت سامنے آیا جب پڑوسیوں نے جوڑے کا آئی فون دیکھا۔ پڑوسیوں کو شک ہو گیا کیونکہ خاندان بمشکل گزارا کر رہا تھا اور اس طرح آئی فون لے لیا. پڑوسیوں نے جوڑے سے ان کے بچے کے بارے میں پوچھا جس پر انہیں بتایا گیا کہ شیر خوار بیٹا کسی رشتہ دار کے پاس ہے۔تاہم مقامی لوگوں کو شک ہوا اور انہوں نے کونسلر کو اطلاع دی جس نے فوری طور پر پولیس کو بلایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے والدین سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بچے کو فروخت کیا تھا اور ان پیسوں سے آئی فون خریدا تھا تاکہ انسٹاگرام کی ریلز بن سکیں۔والدین نے بچے کو قریبی علاقے کی ایک خاتون کو فروخت کر دیا۔اعتراف جرم کے بعد پولیس نے جوڑے کو گرفتار کر لیا۔ بچے کے والد نے ہفتے کی رات اپنی 7 سالہ بیٹی کو بھی بیچنے کی کوشش کی تھی۔دوسری جانب مغربی بنگال کے کھردھا علاقے میں پولیس نے خاتون سے شیر خوار بچے کو برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق اس معاملے میں بچوں کی سمگلنگ کا کوئی گروپ ملوث ہے یا نہیں اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔