پیرس اولمپکس ،چین 11 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پیرس اولمپکس کے چھٹے روز چین نے مزید دو گولڈ میڈل جیت لیے جس کے بعد چین 11 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔پیرس اولمپکس میں چین کی خواتین کی ٹینس اسٹار زینگ کون وین نے جمعرات کو فائنل میں پہنچ کر اولمپکس میں ایک نئی تاریخ رقم کی جبکہ چین کی پین ژینلے نے مردوں کے 100 میٹر فری اسٹائل تیراکی کے فائنل میں نئے عالمی ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔پیرس اولمپکس میڈلز ٹیبل پر فرانس اور جاپان 8 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔آسٹریلیا 7 اور امریکا 6 گولڈ میڈلز کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہے۔

چھٹے روز امریکی کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی شاندار رہی، انہوں نے مختلف کھیلوں میں مزید 4 گولڈ میڈل جیتے۔ایکواڈور نے مردوں کی 20 کلومیٹر واک میں گیمز کا اپنا پہلا تمغہ جیتا۔واضح رہے کہ پیرس رواں سال 26 جولائی سے 11 اگست تک سمر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے جس کے دوران 32 مختلف کھیلوں کے 329 ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com