پارلیمنٹ کو قوم اور ملک کے مستقبل کے فیصلے کرنے کا اختیار دیا جائے،آصف زرداری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے 1973 کا آئین اصل شکل میں بحال ہوا ہے، پارلیمنٹ کو قوم اور ملک کے مستقبل کے فیصلے کرنے کا اختیار دیا جائے۔

اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 1
973 کے آئین کی شکل میں قوم کو تحفہ دیا جو ایک متفقہ آئین ہے، ان ہیروز کو سرخ سلام جنہوں نے آئین کی بحالی کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا ہے کہ قربانیاں دینے والے تمام سیاسی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ، 1973 کے آئین کی اصل شکل میں بحالی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی زندگی کا اولین مقصد تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com