پارلیمانی نظام جمہوریت کا بنیادی ستون اور ریاست کی حقیقی طاقت ہے،مریم نواز

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمانی نظام جمہوریت کا بنیادی ستون اور ریاست کی حقیقی طاقت ہے۔ بین الاقوامی پارلیمانی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ صرف قانون سازی کا ادارہ نہیں بلکہ ایک معتبر ادارہ ہے جو قوم کے فکری رویوں، حکمتِ عملی اور مستقبل کا تعین کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی نظام شفافیت، عوام کی نمائندگی اور جوابدہی کو یقینی بناتا ہے۔ انھوں نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی اداروں کی مضبوطی کے لیے ہر فرد اور ہر ادارے کا فعال کردار ضروری ہے۔
مزید برآں، مریم نواز نے کہا کہ ایک مضبوط پارلیمنٹ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے عوامی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی طاقت پارلیمانی اداروں کی مضبوطی میں مضمر ہے۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی ڈیویلپمنٹ یونٹ اور ریسرچ سینٹر قائم کیا گیا ہے، تاکہ اسمبلی کے اراکین کو جمہوری اصولوں کے مطابق معاونت فراہم کی جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com