188
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قومی اسمبلی سے نااہلی کی مدت سے متعلق بل کی منظوری کے بعد پارٹی رہنمائوں اور وکلاء کی جانب سے جہانگیر ترین کو مبارکباد دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر خان ترین سے رابطہ کیا۔ جہانگیر خان ترین نے نیک خواہشات کے اظہار پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔
جہانگیر خان ترین نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے، واضح رہے کہ سرپرست اعلیٰ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اس وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں، وہ عید الاضحی کے بعد پاکستان واپس آئیں گے ۔