پارٹی کے غداروں نے میری جان خطرے میں ڈال دی ہے،شیرافضل مروت

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کے غداروں نے میری جان خطرے میں ڈال دی ہے لیکن میں ان غداروں کو بے نقاب کروں گا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں دو گروپ آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف سخت الفاظ کا تبادلہ کیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس کی تفصیلات اور ریکارڈنگ سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایک دوسرے کو غدار تک کہہ دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کئی ارکان کا موقف تھا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں سنجیدہ معاملات پر بات نہیں ہوسکتی، کور کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز اجازت دیں تو پارٹی کے اندر موجود غدار کی نشاندہی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی کے ارکان نے اجلاس میں دعویٰ کیا کہ عمر ایوب کور کمیٹی میں غدار قرار پانے والے رکن سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمر ایوب اور شاہ محمود قریشی کے درمیان چیئرمین پی ٹی آئی کا جانشین بننے کے لیے کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ غصے کے باوجود غداروں کی نشاندہی کروں گا، عمر ایوب نے ملاقات کے دوران ریکارڈ شدہ ورژن چلایا شیر افضل نے کہا کہ پیشہ ور وکیل ہوں تفریح ​​​​یا سسپنس کے لئے مزید دشمن بنانے کی خواہش نہیں ہے۔
شرافضل مروت نے مزید کہا کہ پارٹی میں موجود غداروں کو للکارنے کے لیے بہت حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے، مجھے نتائج بھگتنا ہوں گے، چاہے کچھ بھی ہو اپنی لڑائی اکیلے جاری رکھوں گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com