اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے کہا ہے کہ عمران خان جب چاہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے مونس الہی نے لکھا کہ انہوں نے ملاقات میں عمران خان کو یقین دلایا کہ وزیراعلی شپ ان کی امانت ہے جب چاہیں تحلیل کر دیں۔
اس سے قبل وزیراعلی پنجاب کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے ملاقات میں کہا کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ عمران خان کا ہے جس کی وہ مکمل حمایت کرتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے قبل آئینی آپشنز اور پی ڈی ایم کی متوقع حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے ارکان کی مطلوبہ اکثریت نہیں ہے، پی ڈی ایم صرف شور مچا رہی ہے، انہیں ایوان میں شکست دیں گے۔
آج ہماری PM @ImranKhanPTI سے ملاقات ہوئی ہے ۔ اس ملاقات میں ان کو یقین دہانی کرا دی ہے کہ یہ وزارت اعلٰی ان کی امانت ہے جب وہ چاہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔ @EllahiHussain @PervezKhattakPK pic.twitter.com/j1NAdn7p0P
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) December 1, 2022