180
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان کو گرفتار کرلیا۔
چودھری پرویزالٰہی کے ترجمان اقبال چودھری سابق وزیراعلیٰ کی پیشی کے سلسلے میں سیشن کورٹ پہنچے تھے۔
پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری کو سیشن کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا
تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا
دوسری جانب اینٹی کرپشن پولیس پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کو آج ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل کی عدالت میں پیش کرے گی جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے پرویز الٰہی کو ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں بری کردیا تھا جس کے فوری بعد پولیس نے انہیں ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا تھا۔