اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی
سیکرٹری پنجاب نے پنجاب کابینہ کو تحلیل کر دیا ، ہے۔گورنر پنجاب نے وفاقی حکومت،
لیگی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اعلان کیا
نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 133 کے تحت پرویز الٰہی کو برطرف اور کابینہ تحلیل کی جا رہی ہے۔
Since CM has refrained from obtaining Vote of Confidence at the appointed day and time therefore he ceases to hold office. Orders issued this evening pic.twitter.com/ZWnK376DfP
— M Baligh Ur Rehman (@MBalighurRehman) December 22, 2022
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خیال کیا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو ارکان اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں
اس نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب کابینہ ختم ہو گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز الٰہی نئے قائد ایوان کے انتخاب تک
عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی نہ کریں،قانون ٹیم نے گورنر کو روک دیا
واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا، پرویز الٰہی نے مقررہ دن اور وقت پر اعتماد کا ووٹ نہیں لیا
مزید پڑھیں