پرویز الٰہی کے پاس 186 نمبر نہیں، پنجاب اب ہمارے پاس آچکا ہے ، رانا ثناء اللہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )رہنما مسلم لیگ ن اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے پاس 186 نمبر نہیں، پنجاب واپس ہمارے پاس آچکا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جنیوا کانفرنس کی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، تحریک انصاف کے لوگ مسلم لیگ ن میں شامل ہونے پر آمادہ ہیں، عمران خان سیاست میں بدنما داغ ہیں۔ ووٹ کی طاقت سے یہ فتنہ کم ہو جائے گا، یہ فتنہ گزشتہ پانچ سال سے چور، ڈاکو اور کرپشن کی دھنیں بجا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ان کے پاس اتنی تعداد نہیں ہے، ان کے 6 سے 8 ا یم پی ایز بیرون ملک ہیں، ہمارے پاس ایم پی ایز کی بیرون ملک سفری تاریخ ہے، وہ 176 لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں
مونس الہی واپس نہیں آئیں گے، پنجاب میں اقلیتی حکومت ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے ارکان خریدے ہیں تو آج 187 ارکان کیوں موجود ہیں؟ عدم اعتماد کے لیے 22 دن دئیے گئے، پنجاب ہر دن مشکل سے گزر رہا ہے، یہ فیصلہ کل ہونا چاہیے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے بہت اچھے جج ہیں، ان کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، ہمیں امید ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا، ہماری عدالت سے درخواست ہے کہ انہیں ایک اور موقع نہ دیا جائے۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں کرپشن کا بازار گرم ہے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ووٹ لیں یا گھر جائیں، پرویز الہی کے پاس کوئی تیسرا آپشن نہیں، اب وہ بھاگیں یا چھپ جائیں گے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com