اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی۔
پرویز الٰہی نے لاہور کے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آج طویل بحث کے بعد پرویز الٰہی اور دیگر رہنما ق لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں اور آج کے بعد وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور نئے پاکستان کا خواب پورا ہو گا، پرویز الٰہی نے عمران خان کا ساتھ دینے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے اصرار پر فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی کا صدر بنایا جانا ہے اور سینئر قیادت نے منظوری دے دی ہے۔
اس موقع پر پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں، ہم اپنے ساتھیوں کو مضبوط کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مرکزی صدر بنانے کا کہا ہے، عمران خان کی مرضی پر کام کروں گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے رہنما اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی کو پارٹی عہدے سے برطرف کردیا تھا۔
پارٹی بیان کے مطابق پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی ہے اور انہیں مستقبل میں پارٹی کا نام استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔