پرویز الہٰی سے ملاقات ہوئی وہ پہلے سے زیادہ اپنے عزم پر ڈٹے ہوئے ہیں،اہلیہ کابیان

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ  جیل میں چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی، ان کا اللہ پر بھروسہ دیکھ کر مجھے بہت خوشی اور سکون ملا، وہ پہلے سے زیادہ اپنے عزم پر ڈٹے ہوئے ہیں

اپنے ویڈیو پیغام میں اہلیہ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ان کا اپنے خاندان اور تمام لوگوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ اپنے عزم پر پہلے سے زیادہ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں،گھر والوں سے ملنے نہیں دیا جارہا، پریس کانفرنس کیسےکردوں،پرویز الہٰی

اہلیہ پرویز الٰہی نے کہا کہ ان کی ہمت دیکھ کر مجھے قرآن پاک کی وہ آیت یاد آگئی جس کا مطلب ہے ’’میں اپنے تمام معاملات اللہ کے سپرد کرتی ہوں‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کو یہاں ایمرجنسی میں لایا گیا مجھے کہا گیا کہ آپ ان کی تمام رپورٹس لے کر فوراً آئیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جب میں چوہدری پرویز الٰہی کی رپورٹ لے کر وہاں پہنچی تو پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور مجھے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی پولیس والے کہہ رہے تھے کہ ہم چوہدری پرویز الٰہی کی بہت عزت کرتے ہیں لیکن ہم مجبور ہیں۔

اینٹی کرپشن میں پیشی،پی ٹی آئی ورکرز کو پیغام دیتا ہوں پیچھے نہ ہٹو، لڑو، تم ٹھیک کہتے ہو،پرویز الہٰی

پرویز الٰہی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کے نامکمل ٹیسٹ  ہوئے، وہاں کے ڈاکٹر بھی اس کی گواہی دیں گے، جیل میں چوہدری پرویز الٰہی کا علاج انتہائی افسوسناک ہے، چوہدری پرویز الٰہی سی کلاس میں ہیںلیکن انہیں سی کلاس کی سہولیات نہیں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی عمر 77 سال ہے لیکن ان کے ساتھ یہ ظالمانہ سلوک کیوں کیا جا رہا ہے، بتایا جائے چوہدری پرویز الٰہی کا قصور کیا ہے، ہماری بات نہیں سنی جا رہی

چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو عام شہریوں کے بنیادی حقوق بھی نہیں دیے جا رہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com