پرویز الہٰی کے سابق مشیر کو ریس کورس کے علاقے سے اغواء کرلیا گیا

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق مشیر اور وزیراعلیٰ شکایت سیل پنجاب کے چیئرمین زبیر احمد خان کو تھانہ قاسم مارکیٹ، گلنار کالونی لین 2، ریس کورس کے علاقے سے اغوا کیا گیا۔

سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کمپلینٹ سیل زبیر احمد خان کے بیٹے شجاع زبیر نے بتایا کہ والد زبیر احمد خان گھر آ رہے تھے کہ جیسے ہی وہ گلی میں داخل ہوئے تو سادہ کپڑوں میں ملبوس نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو گن پوائنٹ پر روک لیا۔ اور زبردستی گاڑی سے نکال کر دوسری گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

سادہ کپڑوں میں ملبوس نامعلوم افراد پہلے سے ہی کاروں اور موٹر سائیکلوں پر سڑک پر موجود تھے۔ ڈرائیور کا شور سن کر وہ پیچھے بھاگا تو نامعلوم کار اور موٹرسائیکل سوار والد کو لے کر فرار ہو گئے۔

شجاع زبیر نے بتایا کہ 15 سال سے اپنے والد کے ساتھ بطور ڈرائیور خدمات انجام دینے والے محمد مبین کی جانب سے باقاعدہ درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے تاہم شنوائی نہیں ہو رہی جبکہ درخواست میں لکھا گیا ہے کہ ملزم زبیر خان سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر اغوا کر کے لے گئے جس کی وجہ سے اس کے والد کی جان کو شدید خطرہ ہے۔

تھانہ ریس کورس میں زبیر احمد خان کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ زبیر احمد خان کے ڈرائیور مبین احمد کے خلاف درج کیا گیا۔

مقدمے کے مطابق جیسے ہی گاڑی گھر آنے کے لیے گلی میں مڑی تو دو موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے گاڑی کو روک کر زبردستی اغوا کر لیا، ملزمان دھمکیاں دے کر زبیر خان کو ساتھ لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور وہ مصروف تفتیش ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com