317
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پشاور زلمی نےپی ایس ایل کے 9ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کوئٹہ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔
کوئٹہ کی جانب سے افتخار احمد 50، سرفراز احمد 39 اور اوڈن اسمتھ نے 25 رنز بنائے۔پشاور کی جانب سے عثمان قادر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جواب میں پشاور نے ہدف 18.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پشاور کی جانب سے رومین پاول نے 36 اور جیمز نیشم نے 37 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے 3، نسیم شاہ، محمد نواز اور قیس احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 3 اور 3 میچز کھیل چکے ہیں۔ کوئٹہ نے 1 میچ جیتا اور 2 ہارا جبکہ پشاور نے 2 جیتے اور 1 میچ ہارا۔