34
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ الٹ گیا۔
منیاپولس سے ٹورنٹو جانے والا طیارہ پیر کو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران الٹ گیا۔ جہاز میں تقریباً 80 مسافر سوار تھے۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار مسافروں اور عملے کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں جب کہ کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسافر طیارے سے بحفاظت باہر نکل چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈنگ کے دوران ایک بچے سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر محفوظ ہیں۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔