ایشیا کپ کیلئے راہ ہموار ،افغانستان اور نیپال بھی پاکستان میں کھیلنے کو تیار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی سی بی کی جانب سے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل نے منظوری کی ایک اور رکاوٹ عبور کر لی، پی سی بی کے لیے ایشیا کپ کی راہ ہموار ہونا شروع ہو گئی، افغانستان اور نیپال نے بھی پاکستان میں کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے بعد افغانستان اور نیپال نے بھی پاکستان میں کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، دونوں نے پی سی بی کو ای میل کے ذریعے پاکستان میں کھیلنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایشیاء کپ تنازعہ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید لچک دکھا دی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل میں بھارت کا پاکستان میں کھیلنا بالکل شامل نہیں، اس لیے ہائبرڈ ماڈل پر بھارت کے اعتراض کی کوئی اہمیت نہیں۔ذرائع کے مطابق ہائبرڈ ماڈل میں شامل دیگر تمام کرکٹ بورڈز نے پاکستان کو سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے.

مزید پڑھیں

ایشیاء کپ ، بھارت کے میچز یو اے ای میں ہونگے ، بھارتی میڈیا کا دعوی

ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کے بعد نیوٹرل وینیو پر بات ہو سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر بورڈز اب بھی یو اے ای میں کھیلنے پر آمادہ نہیں ہیں اور انہوں نے ستمبر میں یو اے ای میں گرمی کے باعث کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی ٹکٹوں کی زیادہ فروخت اور گیٹ منی کی وجہ سے ایشیا کپ کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کرنا چاہتا ہے۔ پی سی بی ماضی میں ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ اور آئی پی ایل کی بنیاد بنا کر اپنا موقف پیش کرے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com