اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ میاں شہباز شریف نے کرکٹ بورڈ
کے معاملات چلانے کے لیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیر اعظم کی جانب سے پی سی بی
کے معاملات چلانے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو
خط لکھ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
نجم سیٹھی پی سی بی کے نئے چیئرمین ہوں گے، وزیراعظم نے منظوری د یدی
دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال کرتے ہوئے 2019 کا آئین منسوخ کردیا۔
وفاقی کابینہ نے 2014 کے آئین کی سمری کو بحال کرنے اور 2019 کے آئین کو منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔
کابینہ کی منظوری کے بعد 14 رکنی کمیٹی پی سی بی کے معاملات چلائے گی جبکہ وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ
کے سرپرست اعلیٰ ہوں گے۔
کمیٹی کے ارکان میں شاہد آفریدی شکیل شیخ، گلزادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثناء میر، ایاز سید، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ
ایاز بٹ، شفقت رانا، مصطفی رمدے اور عارف سعید شامل ہیں۔
کمیٹی پی سی بی کے 2014 کے آئین کی بحالی کے لیے کام کرے گی اور 120 دنوں میں اپنا کام مکمل کرے گی۔