پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ منظور کرلیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔چند روز قبل انضمام الحق کے ایک کمپنی میں شیئر ہولڈر ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا تاہم کمیٹی کی تشکیل سے قبل انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

پی سی بی نے ٹیم سلیکشن کے عمل اور مفادات کے ٹکراؤ پر پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن اس نے انضمام الحق کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے ٹی وی پروگرام میں بورڈ قوانین کے خلاف بات کی، پاکستان کرکٹ بورڈ ان سے متعلق تحقیقات جاری رکھے گا، انضمام الحق نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ وہ کام نہیں کرنا چاہتے۔

یہ بھی پرھیں

 کھلاڑیوں کی ایجنٹ کمپنی سے میرا کوئی تعلق نہیں،انضام الحق عہدے سے مستعفی 

مزید ان کے استعفے کے بعد ان کی سلیکشن کمیٹی کو برقرار رکھنا بھی مشکل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انضمام الحق کے رویے سے سخت نالاں ہے۔سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بدھ کو جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور کرکٹ بورڈ دونوں کو نشانہ بنایا۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ الزامات ورلڈ کپ کے دوران لگائے گئے، لیکن بورڈ اب انکوائری کا مطالبہ نہیں کر رہا، نہ ہی رابطہ کر رہا ہے اور نہ ہی ای میلز کا جواب دے رہا ہے اور نہ ہی بورڈ بتا رہا ہے کہ انکوائری کیا ہے۔

ٹی وی سے یہ بھی معلوم ہوا کہ استعفیٰ منظور نہیں ہوا۔سابق چیف سلیکٹر انضمام کا کہنا تھا کہ دوبارہ ذمہ داری سنبھالنے کا کہیں تو قبول نہیں کروں گا، ٹیم وطن واپس آئے گی پھر فیصلہ کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انضمام الحق کی ای میل گزشتہ روز موصول ہوئی، وہ قطعی جواب دیں گے، مفادات کے ٹکراؤ کی تحقیقات جاری ہیں ، انہیں آگاہ کیا جائے گا۔ تمام تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اور انہیں بلایا جائے گا۔پی سی بی نے کہا کہ انضمام الحق پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر پی سی بی کی نیت خراب ہوتی تو وہ انضمام الحق کو ہٹا دیتے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com