پی سی بی نے بھی قومی خزانے سے کروڑوں روپے لے لیے

2017 میں اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔حکومت پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کو اعلان کردہ انعامی رقم پاکستان سپورٹس بورڈ کے فنڈز سے جاری کر دی، حکومت کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز کو ملنے والے فنڈز بنیادی طور پر دیگر کھیلوں پر خرچ کرنے کے لیے مختص کیے گئے تھے۔عام طور پر وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کردہ انعامی رقم صوابدیدی فنڈز سے جاری کی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم براہ راست کھلاڑیوں کو چیک کے ذریعے جاری کی گئی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ وہ اپنے معاملات چلانے کے لیے حکومت سے فنڈز نہیں لیتا اور یہ ایک خودمختار ادارہ ہے۔حکومت کی جانب سے 2017 میں کرکٹرز کو دی جانے والی انعامی رقم کو حکومتی فنڈنگ ​​میں شمار نہیں کیا جاتا لیکن ماہرین نے حیرانی کا اظہار کیا ہے کہ حکومت نے کرکٹرز کو صوابدیدی فنڈز کے بجائے پاکستان سپورٹس بورڈ کے فنڈز سے ادائیگی کیوں کی،پی ایس بی کا بجٹ دیگر کھیلوں کے لیے ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca