اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2024 کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی نے 4 سابق ٹیسٹ کرکٹرز مشتاق محمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق کو ہال آف فیم 2024 میں شامل کیا ہے۔اس کے بعد پی سی بی ہال آف فیم میں کرکٹرز کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی۔پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ لیجنڈز کو دلی مبارکباد دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی ہال آف فیم میں شمولیت ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین ہے۔. یہ چاروں کھلاڑی پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ پی سی بی ہال آف فیم میں اس سے قبل عبدالقادر، اے ایچ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان اور ظہیر عباس شامل تھے۔