206
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی سی بی کی جانب سے 25 ہزار ڈالر کی شرط نے کرکٹرز کو ریٹائرمنٹ کے راستے پر ڈالنا شروع کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے امریکن لیگ کے این او سی کے لیے 25 ہزار ڈالر کی شرط نے کرکٹرز کو ریٹائرمنٹ کے راستے پر ڈالنا شروع کر دیا ہے۔
احسان عادل اور حماد اعظم کے بعد آئندہ چند روز میں مزید کھلاڑیوں کے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا امکان ہے، نظرانداز اور غیر یقینی مستقبل کے کرکٹرز پرکشش لیگ میں شرکت کے لیے یہ قدم اٹھانے میں دیر نہیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع اسلم کے تجربے کی کامیابی کے بعد کئی کھلاڑی امریکا میں مستقل طور پر سیٹل ہونے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔