پی سی بی کا یاسر عرفات کو عبوری ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات کو قومی کرکٹ ٹیم کا پارٹ ٹائم ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ یاسر عرفات قومی ٹیم کے دستیاب نہ ہونے پر کوچنگ کے تمام معاملات سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مکی آرتھر کو دوبارہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

پی سی بی نے حال ہی میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے لیول فور کوچنگ کا امتحان پاس کرنے والے یاسر عرفات کوشین ٹیٹ کی جگہ پاکستانی ٹیم کے نئے باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپنے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے جس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بولنگ کوچ کے لیے سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات کا نام مکی آرتھر نے تجویز کیا ہے۔واضح رہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے یاسر عرفات فیملی کے ہمراہ انگلینڈ شفٹ ہوگئے۔

سابق آل راؤنڈر 3 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز رکھتے ہیں اور مختلف ٹیموں کی کوچنگ کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں

مکی آرتھر کو پی سی بی میں کون سا عہدہ دیا جائیگا ؟

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا