اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کستان نے ملک میں ایشیا کپ کے میچز کی تعداد بڑھانے کے لیے آخری کوشش شروع کردی۔
پی سی بی ایشیا کپ کا شیڈول تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حکام نے اے سی سی کے سامنے موقف اختیار کیا ہے کہ سری لنکا میں مجوزہ 9 میں سے 4 میچز کے دوران بارش کا امکان ہے، اس صورتحال سے بچنے کا طریقہ پاکستان میں 4 سے زائد میچز کروائے جائیں
یہ بھی پڑھیں
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار،کیا ایشیاء کپ ملتوی ہوجائیگا ؟
بھارت کے علاوہ ٹیمیں یہاں ہوں گی اس لیے لاجسٹک مسائل نہیں ہوں گے۔پی سی بی ایک کے بجائے 2 شہروں میں مقابلے چاہتا ہے، اب تک صرف لاہور میں میچز کی بات ہوتی تھی لیکن اب ملتان بھی اس دوڑ میں شامل ہو گیا ہے، اعلیٰ حکام نے ایونٹ کا آغاز اسی شہر میں پاکستان اور نیپال کے میچ سے کیا ہے۔ اگر وہ ایسا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں یقین ہے کہ لاہور کے مقابلے ملتان میں زیادہ شائقین آئیں گے، اگر پاکستان میں میچز کو بڑھانے پر اتفاق ہوا تو گرین شرٹس کا اپنے ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش یا افغانستان میں سے کسی ایک کے خلاف بھی میچ ہوگا۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ میں ایشین کرکٹ حکام سے ابتدائی بات چیت کی۔
اس موقع پر دبئی میں ہونے والے اے سی سی اجلاس میں مزید بات چیت پر اتفاق کیا گیا۔گزشتہ روز ذکاء اشرف اور بورڈ کے دیگر حکام ڈربن سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے۔ ایشیا کپ کا شیڈول جمعہ کو جاری ہونا تھا لیکن حالیہ پیش رفت کے باعث اس میں تاخیر ہوئی جس کا اعلان اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ پاکستانی حکام پر امید ہیں کہ وہ مزید میچز کی میزبانی کر سکیں گے لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو سابقہ پلان پر عمل کیا جائے گا۔