عمرہ زائرین کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور ویکسینیشن کی شرط ختم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمرہ زائرین کے لیے اچھی خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق حکام نے عازمین کے لیے ریپڈ پی آر سی ٹیسٹ اور ویکسی نیشن کی شرط بھی ختم کر دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ دوسرے ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کو مملکت میں داخلے کے لیے اب منفی پی آر سی ٹیسٹ کے نتائج کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم عمرہ کے لیے آنے والے زائرین کو کووڈ میڈیکل کی ضرورت ہوگی۔ انشورنس سکیم حاصل کرنا لازمی ہے۔

حکام نے عمرہ ویزہ کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ عازمین سعودی عرب میں قیام کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ دیگر شہروں کا بھی سفر کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ ایک اچھی خبر یہ بھی دی گئی ہے کہ عمرہ کے لیے آنے والے افراد سعودی عرب میں 90 دن تک قیام کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے بیت اللہ کے گرد لگائی گئی رکاوٹیں بھی گزشتہ دنوں ہٹا دی گئی تھیں جس کے بعد تمام عمرہ زائرین اور عبادت گزار بیت اللہ کو چھونے کے علاوہ حجر اسود کو چوم سکتے ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca