160
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو تمام اتحادی جماعتوں کی جانب سے سیاسی، عدالتی اور معاشی معاملات پر ‘مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کی جانب سے تمام معاملات پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو رواں ہفتے پارلیمنٹ سے از خود نوٹس کے اختیار سے متعلق بل کی منظوری پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں
عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ، پی ڈی ایم قائدین
دونوں اسمبلیاں جنوری میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی زیر قیادت حکومتوں نے اکتوبر میں ہونے والے عام انتخابات کی تاریخ کے لیے وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے ارادے سے تحلیل کر دی تھیں۔