خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے متعلقہ پانچ حساس اضلاع کی انتظامیہ کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

یہ اضلاع چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، سوات اور کوہستان اپر شامل ہیں، جہاں موسمی حالات کے باعث گلیشیئرز کے پگھلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں کی موجودگی میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی مسلسل نگرانی، فوری وارننگ سسٹم فعال رکھنے اور ہنگامی اقدامات کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزید برآں، متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو خطرے سے دوچار علاقوں میں انخلاء کی مشقیں کروانے اور محفوظ مقامات پر انخلاء مراکز کو مکمل سہولیات کے ساتھ فعال رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ نشیبی علاقوں میں مقیم افراد کو فوری طور پر الرٹ رہنے، مقامی آبادی کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کرنے اور ریسکیو و ایمرجنسی سروسز کے عملے کو ہر وقت تیار رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

عوام کو ندی نالوں اور دریاؤں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے، تیز بہاؤ والے پانی میں گاڑیوں کے بہہ جانے سے بچاؤ، اور حساس علاقوں کی جانب غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔ سڑکوں کی بندش یا نقصان کی صورت میں فوری رابطے کے لیے این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور سی اینڈ ڈبلیو کے ذریعے آگاہی برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ شدید خطرے کی صورت میں گلیشیائی جھیلوں کے کنٹرولڈ اخراج پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں