اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرنے اور ان کی نشستیں خالی قرار دینے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم پی ٹی آئی کی 35 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ الیکشن نہ لڑنے کی وجوہات کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 35 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے۔اسلام آباد سے تحریک انصاف کے تینوں استعفے منظور کر لیے گئے، الیکشن کمیشن نے استعفے منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 35 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔پرویز خٹک، عمران خٹک، شہریار آفریدی، علی امین خان گنڈا پور، نورالحق قادری، راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان، صداقت علی، غلام سرور خان، شیخ رشید کے استعفے بھی منظور کر لیے گئے۔
شیخ راشید شفیق، منصور حیات، فواد چودھری، ثناء اللہ خان، حماد اظہر، شفقت محمود، ملک عامر ڈوگر کے استعفے بھی منظور کر لیے گئے، سابق وزیر شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیر خان، سید علی رضا، شیخ رشید اور دیگر کے استعفے منظور کر لیے گئے علی حیدر کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا گیا