اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گرفتاری سے قبل تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں، وہ واحد سیاستدان ہیں جو چاروں صوبوں میں مقبول ہیں۔
تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان کی سفاکانہ گرفتاری نواز شریف کو خوش کرنے کے لیے کی گئی، ملک آج افراتفری کا شکار ہے، عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پورا پاکستان سڑکوں پر ہے۔ .
ان کا مزید کہنا تھا کہ خدا کی لاٹھی خاموش ہے، انشا اللہ ایک دن انصاف ہو گا، عمران خان بین الاقوامی شہرت کی حامل شخصیت ہیں، پوری دنیا کے سربراہان نے ان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے، عمران خان کی رہائی تک پرامن احتجاج جاری رہے گا۔