اقتدار کی پرامن منتقلی ہماری اولین ترجیح ہے ،نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران وزیراعظم انورحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اقتدار کی پرامن منتقلی ہماری اولین ترجیح ہے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کراچی میں معروف کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بے روزگاری، مہنگائی اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوششوں میں تاجر برادری کا تعاون درکار ہے۔ .

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل خدمت اور عبادت ہے، تاجر برادری ملک میں فنی تربیت کے فروغ کے لیے کردار ادا کرے، تاجروں کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے، ہم ان کی بات سنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان قیمتی معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، ہمارے پاس 6 ٹریلین ڈالر کے معدنی ذخائر ہیں، 25 کروڑ عوام مایوس ہیں، انسانی وسائل سے آنے والا زرمبادلہ ملکی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ مایوس ہو کر کہتے ہیں کہ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، ہم ہر چیز کو منفی انداز میں کیوں لے رہے ہیں۔

نگراں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ہم ہر وقت حاضر ہیں، نعروں سے سوالوں کے جواب نہیں ملیں گے، سنجیدہ سوچ سے ہی جواب مل سکتے ہیں۔ قلیل اور طویل المدتی منصوبوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ بہت محدود ہے، ہم نئی پارلیمنٹ کے وجود تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، نگراں حکومت بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری اور شفاف انتخابات کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com