پیمرا نے 11 مفرور اور اشتہاری افراد کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا نے 11 مفرور اور اشتہاری افراد کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی۔
جن لوگوں پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں سیاستدان اور صحافی بھی شامل ہیں، پیمرا نے 11 افراد کو الیکٹرانک میڈیا پر دکھانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق مفرور وں کو ٹی وی پر دکھانے کی اجازت نہیں ہے۔

پابندی والوں میں سید اکبر حسین، صابر شاکر، معید پیرزادہ، وجاہت سعید، عادل فاروق راجہ، حیدر رضا مہدی، شاہین صہبائی، پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان، فرخ حبیب، مراد سعید اور حماد اظہر شامل ہیں۔
پیمرا کی ہدایت میں مزید کہا گیا ہے کہ پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت مذکورہ افراد کی الیکٹرانک میڈیا پر کوریج پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان افراد کی کسی بھی خبر، رپورٹ، بیان یا ٹکرز سے گریز کیا جائے۔ .
پیمرا نے ہدایت کی خلاف ورزی کی صورت میں نیوز چینلز کو سخت جرمانے کی تنبیہ کرتے ہوئے معاملہ شکایت کونسل کو بھجوا دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔