اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پابندی پیمرا آرڈیننس 2002 سیکشن 27 کے تحت لگائی گئی ہے۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔
پابندی پیمرا آرڈیننس 2002 سیکشن 27 کے تحت لگائی گئی ہے۔
ایک بیان میں پیمرا کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان اپنی تقاریر میں اداروں پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں جس سے امن و امان میں خلل پڑ سکتا ہے۔
اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں احتجاجی جلسے سے خطاب میں عمران خان نے لوگوں کو اداروں کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔