پینٹاگون کا یوکرین کیلئے 300 ملین ڈالر کے نئے ہتھیاروں کے پیکج کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے یوکرین کے لیے 300 ملین ڈالر کے نئے ہتھیاروں کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہتھیاروں کے پیکج میں فضائی دفاعی نظام اور گولہ بارود شامل ہے۔

اس کے علاوہ پیکج میں پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز، AIM-7 ایئر ڈیفنس میزائل، ایونجر ایئر ڈیفنس سسٹمز اور سٹرنگر اینٹی ایئر کرافٹ میزائل، جبکہ ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم، 155 ایم ایم اور 105 ایم ایم آرٹلری راؤنڈز، 105 ایم ایم ٹینک گولہ بارود شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پینٹاگون کا یوکرین کیلئے سکیورٹی امدادی پیکج کا اعلان  

اور زونی طیارہ شکن راکٹ بھی پیکیج کا حصہ ہیں۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ روسی حملے کے بعد یوکرین کو 37.6 بلین ڈالر کی سیکیورٹی امداد دی گئی ہے اور امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔پینٹاگون کے مطابق یوکرین کی فوری اور طویل مدتی جنگی ضروریات کو پورا کیا جائے گا اور یوکرین کے مشرقی اور جنوبی علاقوں سے روسی فوجیوں کو واپس بلانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔