اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پینٹاگون نے یوکرین کے لیے 2 بلین ڈالر کے طویل مدتی سیکیورٹی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔
پینٹاگون نے یوکرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان زیلنسکی اور بائیڈن کے درمیان ملاقات کے بعد کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی امداد میں جدید ترین ڈرون، الیکٹرانک جنگی آلات کا پتہ لگانے کے آلات شامل ہیں۔واضح رہے کہ امریکا نے روس پر حملے کے بعد سے یوکرین کے لیے 32 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس اور یوکرائن کی جنگ میں گزشتہ سال سے اب تک 42 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 56 ہزار سے زائد شہری زخمی ہو چکے ہیں اور 15 ہزار افراد تاحال لاپتہ ہیں۔