عوام نے عمران خان کی احتجاج کی کال کو مسترد کر دیا، رانا ثناء اللہ

ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ  نے کہا ہے کہ عوام نے وزیر آباد واقعہ کے بعد عمران خان کی احتجاجی کال اور پاکستان تحریک انصاف کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

ایک بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ احتجاج میں عوام کی عدم شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کے عوام "پی ٹی آئی کی سیاست کی حمایت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی سیاسی ناکامی کے بعد مکمل طور پر مایوس ہو چکی ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور وہ اپنی منزلوں تک نہیں پہنچ پا رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ سڑکیں اور شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے مریض ہسپتال نہیں پہنچ سکے۔

رانا ثناءنے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا یہ عمل اور پنجاب حکومت کی اس غیر قانونی حرکت میں ان کی حمایت کے ساتھ خاموشی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com