لوگوں کو میری شادی کی فکر بالکل بھی نہیں کرنی چاہیے،سوناکشی سنہا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ لوگوں کو میری شادی کی فکر نہیں کرنی چاہیے.میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے کہا کہ میرے والدین بارہا مجھ سے میری شادی کے بارے میں پوچھ رہے ہیں جو کہ بہت مضحکہ خیز ہے. میں اپنی مرضی اور پسند سے شادی کر ر ہی ہوں، کسی کو اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے.
اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگ ہمیشہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ میں کیا کر رہی ہوں یا اب میں کیا کرنے جا رہی ہوں. میں اپنے بارے میں لوگوں کے تجسس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتی لوگوں کا میری شادی سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے.
سوناکشی سنہا کے بھائی لو سنہا سے جب ان کی بہن کی شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے صحافی کو بتایا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے اور خود سوناکشی یا ظہیر اقبال سے شادی کے بارے میں پوچھا جانا چاہیے. اداکارہ کے والد اور بالی ووڈ کے سینئر اداکار شترو گھن سنہا نے بھی اپنی بیٹی کی شادی کے بارے میں اپنی لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوناکشی نے مجھے اس شادی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا مجھے میڈیا سے معلوم ہواہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca