346
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سندھ حکومت نے 17 فروری سے سکھر میں پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ حیدرآباد میں 18 فروری سے پیپلز پنک بس سروس بھی شروع ہوگی۔
وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں پیپلز بس سروس چل رہی ہے، 20 فروری سے کراچی میں مزید تین پنک بس روٹس شروع ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر کے 23 اضلاع میں 22 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سکھر کے عوام کی سہولت کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے آزمائشی بنیادوں پر پیپلز بس سروس شروع کی گئی تھی جب کہ کراچی میں یکم فروری سے پنک بس سروس کا آغاز خصوصی طور پر خواتین کے لیے کیا گیا تھا۔