115
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے 5 نام شارٹ لسٹ کیے ہیں، یہ سب سیاستدان ہیں
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے 5 نام شارٹ لسٹ کیے ہیں، یہ سب سیاستدان ہیں
اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے نگرا ن وزیراعظم کے حوالے سے کوئی آفر نہیں آئی۔ حتمیوفاقی وزیر دفاع
نے کہا ہے کہ میرے خیال میں الیکشن 90 دن میں ہونے چاہئیں، یہ ہمارے لیے بھی سوٹ کرتا ہے۔ میری ذاتی رائے ہے کہ الیکشن 90 دن سے پہلے کرائے جائیں۔ میرے خیال میں دو دن پہلے اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی۔ اگر سیاسی میدان خالی چھوڑ دیا جاتا تو بہت مشکل ہوتا۔
خواجہ آصف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے نگران وزیراعظم کے لیے کبھی اپنا نام نہیں دیا اور نہ ہی کسی اسٹیج پر ایسی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری سے متعلق بیان میرا ذاتی تھا، میں اب بھی ان سے محتاط ہوں۔