اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے تحریک انصاف کے 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے طلبی کے باوجود عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
جن رہنماؤں کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں ان میں مراد سعید، عمر ایوب خان، علی امین گنڈا پور، شبلی فراز، فرخ حبیب، حماد اظہر، علی نواز اعوان، حسن خان نیازی، عمر سلطان اور کرنل عاصم شامل ہیں۔
عدالت کے مطابق ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے، ملزمان جہاں بھی نظر آئیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔