118
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 19 کروڑ پاؤنڈ کرپشن کیس میں پی ٹی آئی کی وفاقی کابینہ کے تین ارکان پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن بھی گواہوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
گواہوں کی فہرست میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، بینک اور ایس ای سی پی کے افسران، پٹواری اثاثہ جات ریکوری یونٹ کے سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کے نام بھی شامل ہیں۔
القادر ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف فنانشل آفیسر بھی نیب کے گواہ ہوں گے۔ نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اور دیگر ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا۔