پرویزالہٰی آئینی طور پر وزیر اعلیٰ نہیں رہے، رانا ثناء اللہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہی گزشتہ روز اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر آئینی طور پر وزیراعلی نہیں رہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گورنر پنجاب آئین کے تحت اپنے اختیارات استعمال کر رہے ہیں، گورنر پنجاب جیسے ہی حکم جاری کریں گے اس پر عملدرآمد کرائیں گے۔

 

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ حمزہ شہباز ہمارے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف ہیں، وہ ہمارے امیدوار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے مشورے کے بغیر صدر ماتھے پر بیٹھی مکھی بھی نہیں اڑا سکتے، اگر انہیں اسمبلی تحلیل کرنی ہوتی تو وہ 17 تاریخ کو ہی تحلیل کر سکتے تھے میاں نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں بھی جاری ہیں، وطن واپسی کی تاریخ نواز شریف خود دیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں کوئی سیاسی بحران نہیں، نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی نیا وزیراعلی آجائے گا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی آنے والی تمام آڈیوز اصلی ہیں، گزشتہ 7 ماہ سے اسلام آباد میں ہنگامہ برپا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہاں ہنگامہ ہوگا تو سارے انتظامات ہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca