اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ان کی حمایت کا اعلان کیا۔
عمران خان کے خطاب کے بعد صحافیوں سے مختصر گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں اسمبلی تحلیل کرنے کے اعلان سے مطمئن ہوں، ہمارا دیرینہ رشتہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ تمام لوگ اس اعلان سے مطمئن ہیں۔
اس سوال پر کہ آئندہ الیکشن میں کتنی سیٹیوں پر ایڈجسٹمنٹ ہوگی، پرویز الٰہی نے کہا کہ کام شروع ہوچکا ہے۔
اسمبلی توڑنے کے معاملے پر آخر کار پرویز الٰہی بول پڑے
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے 23 دسمبر کو دونوں صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ قومی اسمبلی کے 123 ارکان اسمبلی جاکراعلانیہ استعفے دیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں