پرویز خٹک اپنی پارٹی کانام پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز رکھیں گے،جھنڈے کا انتخاب بھی کرلیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے ’’پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز‘‘ کے نام سے الگ پارٹی بنانے کی تیاریاں جاری ہیں، جس کے لیے پارٹی کے نام اور جھنڈے کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ نے اپنی پارٹی کے قیام کے سلسلے میں اسلام آباد اور پشاور میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں اور مشاورت کا عمل تاحال جاری ہے۔ پارٹی کو میدان میں لانے کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کسی دوسری پارٹی میں شامل نہ ہونے کی صورت میں اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کریں گے جس کے لیے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے نام کا انتخاب کیا ہے۔ اور سفید رنگ پر مشتمل پارٹی پرچم کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ رواں ہفتے کے دوران کوئی حتمی فیصلہ کر سکتے ہیں، جس میں وہ کسی دوسری جماعت میں شامل نہ ہونے کی صورت میں اپنی الگ پارٹی کے قیام کا باضابطہ اعلان کریں گے، جس کے لیے وہ سابق اراکین اسمبلی سے رابطہ کریں گے
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے سابق دور میں سینیٹ انتخابات میں پارٹی وفاداریاں تبدیل کرنے والے اراکین صوبائی اسمبلی سے رابطے میں ہیں اور ان امیدواروں سے بھی رابطے میں ہیں جنہیں گزشتہ انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہیں مل سکا تھا۔
پرویز خٹک سابق اسپیکر اسد قیصر سے پارٹی کی صوبائی چیئرمین شپ کا انتخاب ہارنے کے بعد پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، جب کہ پارٹی سے علیحدگی کے وقت وہ اس کے صوبائی صدر تھے۔ وہ 2013 سے 2018 تک صوبے کے وزیر اعلیٰ اور 2018 سے 2022 تک وفاقی وزیر داخلہ رہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com