پشاور , 3 بڑے ہسپتال انسولین اور بے ہوشی کی ادویات سے محرو م

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  کے پی کے کے 3 بڑے ہسپتالوں میں انسولین 6 ماہ سے غائب ، متعدد آپریشن ملتوی

ذرائع کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ)، خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 6 ماہ سے انسولین دستیاب نہیں جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بے ہوشی کی ادویات دستیاب نہیں، مریضوں کو شکایت ہے کہ بے ہوشی کی دوائیں نہ ملنے کی وجہ سے ان کے آپریشن ملتوی کیے گئے ہیں۔

ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق ہمارے پاس اندرون مریضوں کے لیے انسولین دستیاب ہے لیکن او پی ڈی کے مریضوں کے لیے مفت انسولین دستیاب نہیں ہے۔

ترجمان ایل آر ایچ کا کہنا تھا کہ بے ہوشی کی ادویات سپلائی میں معمولی کمی آئی ہے، بے ہوشی کی ادویات دستیاب ہیں لیکن ضرورت کے مطابق دی جارہی ہیں اور ہسپتال میں سرجری بھی کی جارہی ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com