پشاور ہائیکورٹ،سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطوں میں سیاسی اجتماعات پر پابندی

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطوں میں غیر متعلقہ اجتماعات، سیاسی جلسوں اور جلوسوں کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر اور انتظامی اداروں کے احاطے کسی بھی سیاسی سرگرمی کے لیے استعمال نہیں کیے جا سکتے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں کے احاطے کے استعمال کی ذمہ داری متعلقہ افسران پر عائد ہوتی ہے، اور انہیں اداروں کے سیاسی استعمال کو روکنے کے اقدامات یقینی بنانے ہوں گے۔ عدالت نے یہ بھی نشاندہی کی کہ سرکاری ادارے کسی خاص مقصد کے لیے قائم کیے جاتے ہیں اور غیر متعلقہ اجتماعات ان اداروں کے وقار اور تقدس کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، اس لیے ان کی روک تھام ضروری ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے میں تعلیمی اور دیگر سرکاری اداروں کے ذمہ داران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیر متعلقہ اجتماعات کی ہر صورت روک تھام کو یقینی بنائیں۔ یہ تحریری فیصلہ پانچ صفحات پر مشتمل ہے اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے جاری کیا۔

قبل ازیں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطوں میں اجتماعات کا انعقاد آئین کے آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے اور خیبرپختونخوا میں غیر قانونی اجتماعات کی وجہ سے سرکاری کام اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

عدالت کا یہ فیصلہ صوبے میں تعلیمی اور سرکاری اداروں میں سیاسی سرگرمیوں کو محدود کرنے اور اداروں کے وقار کو برقرار رکھنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں